نزول قرآن کے ادوار
دور نزول کے
اعتبار سے نزول قرآن کو دو ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک مکی دور اور دوسرا
مدنی دور’ اسی اعتبار سے قرآن کی سورتوں کو مکی اور مدنی سورتوں ميں تقسيم کيا جاتا
ہے۔
مکی سورتوں سے مراد:
جو سورتیں
ہجر ت سے پہلے خواہ کہیں بھی نازل ہوئی ہوں وہ مکی سورتیں کہلاتی ہیں۔ مکی سورتوں
کی کل تعداد 86ہے ’ اور ان کا زمانہ نزول تقریبا 13سال پر محیط ہے۔
مکی سورتوں کی خصوصیات:
۱۔
مکی سورتوں میں عموما اختصار پایا جاتا ہے
۲۔
مکی آیات عموما چھوٹی ہوتی ہیں
۳۔
اسلام کے بنیادی عقائد پر ایمان لانے پر زور دیا گیا ہے
۴۔
مشرکین مکہ کے عقائد باطلہ کا رد کیا گیا ہے
۵۔
سابقہ انبیاء کرام کے حالات زیادہ تر مکی سورتوں میں بیان ہوئے ہیں سوائے سورہ
بقرہ کے
۶۔
امم سابقہ کے احوال اور ان پر نازل شدہ عذاب کا تذکرہ
۷۔
سجدہ و الی ساری آیات مکی سورتوں میں ہیں
۸۔
شروع میں قسم والی ساری سورتیں مکی ہیں
۹۔
قصہ آدم و ابلیس والی سورتیں مکی ہیں سوائے سورہ بقرہ اور سورہ اعراف کے
۱۰۔
حروف مقطعات والی ساری سورتیں مکی ہیں سوائے سورہ بقرہ اور آل عمران کے
۱۱۔
ان سورتوں میں عموما ‘‘یا ایہا الناس’’ کہہ کر خطاب کیا گیا ہے
۱۲۔
قیامت کی ہولناکیوں اور جہنم کی سختیوں کے ساتھ جنت کی نعمتوں کا ذکر زیادہ تر مکی
سورتوں میں ملتا ہے
مدنی سورتوںسے مراد:
ہجرت مدینہ
کے بعد نازل ہونے والی تمام سورتیں اور آیات مدنی ہیں خواہ وہ کہیں بھی نازل ہوئی
ہوں۔ مدنی دور حیات ہجرت مدینہ سے لیکر وفات النبی ﷺ تک عرصہ10سال پر محیط ہے۔
مدنی سورتوں کی تعداد 28ہے۔
مدنی سورتوں کی خصوصیات:
۱۔
مدنی سورتیں عموما طویل ہوتی ہیں
۲۔
مدنی آیات بھی عموما طویل ہوتی ہیں
۳۔
مدنی سورتوں میں ارکان اسلام کی بجا آوری پر زور دیا گیا ہے
۴۔
مدنی سورتوں میں اہل کتاب یہود و نصاری کے عقائد باطلہ کا رد کیا گیا ہے
۵۔
مدنی سورتوں میں منافقین کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے
۶۔
اسلام کے معاشرتی اصول بیان ہوئے ہیں
۷۔
اسلام کے معاشی اصولوں کا ذکر ہے
۸۔
اصول سیاست اسلام بیان ہوئے ہیں
۹۔
احکام جہاد و قتال مدنی سورتوں میں بیان ہوئے ہیں
۱۰۔
اسلام کے خارجہ پالیسوں کا ذکر ہوا ہے
۱۱۔
حدود و تعزیرات اسلامی کا بیان
۱۲۔
جنگ اور صلح کے قوانین کا بیان
۱۳۔
عموما ‘‘یا ایہا الذین آمنوا ’’ جیسے الفاظ سے خطاب کیا گیا ہے
۱۴۔
عبادات’ معاملات اور مناکحات کے اصول و احکام مدنی سورتوں کاموضوع
وقت اور مقام کے اعتبار سے نزول کی ایک اور تقسیم:
قرآن کریم کی
مکی اورمدنی تقسیم کے علاوہ نزول کے مقام اور وقت کے اعتبار سے مفسرین نے چند مزید
قسمیں بیان کی ہیں
۱۔
حضری آیات و سور: وہ آیات جن کانزول
حضر میں یعنی گھر اور وطن میں ہوا
۲۔
سفری آیات و سور: وہ آیات اور سورتیں جو سفر کی حالت میں نازل
ہوئیں
۳۔
نہاری آیات و سور: وہ آیات اور سورتیں
جو دن کے وقت نازل ہوئیں
۴۔
لیلی آیات و سور: وہ آیات اورو
سورتیں جو رات کے وقت نازل ہوئیں
۵۔
صیفی آیات و سور: وہ آیات و سورتیں
جو موسم گرما میں نازل ہوئیں